جاپانی وزیر اعظم کے مشیر خصوصی برائے خارجہ امور کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات
اسلام آباد (آئی این پی) جاپانی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سنورا کنتارونے اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کر کے مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ پیر کو جاپان کے وزیراعظم شینزو ابے کے خارجہ امور کے بارے میں مشیر خصوصی سنورا کنتارونے اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک جاپان تعلقات اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاپانی وزیر اعظم