جج ارشد ملک کیس،پرویز رشید، عظمیٰ بخاری کوایف آئی اے نے طلب کرلیا

     جج ارشد ملک کیس،پرویز رشید، عظمیٰ بخاری کوایف آئی اے نے طلب کرلیا

  



لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کے مزید دوسینئرمرکزی رہنماء ایف آئی اے کے ریڈار میں آگئے، ایف آئی اے نے سینیٹرپرویز رشید اور عظمیٰ بخاری کو 30 دسمبر کو طلب کرلیا، دونوں رہنماؤں کو جج ارشد ملک کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی نیب میں گرفتاری کے بعد مزید دو سینئر رہنماء ایف آئی اے کے گھیرے میں آگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ن لیگ کے سینیٹر پرویز رشید اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو انکوائری کیلئے طلب کرلیا ہے۔ سینیٹر پرویز رشید اور عظمیٰ بخاری کو30 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سینیٹر پرویز رشید اورعظمیٰ بخاری کوجج ارشد ملک ویڈیوسکینڈل کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

طلب

مزید : صفحہ آخر


loading...