ٹیکس گزار عوام کے مسائل،شکایات کے ازالہ کیلئے ایف بی آر متحرک

ٹیکس گزار عوام کے مسائل،شکایات کے ازالہ کیلئے ایف بی آر متحرک

  



اسلام آباد(آن لائن)ایف بی آر کی ہیلپ لائن پرماہ دسمبر میں اب تک 24270 شکایات موصول ہوئی ہیں، شکایت کا چوبیس گھنٹے کے اندر ازالہ اور ٹیکس گزاروں کے مسائل کو فوری طور پرحل کیا جا رہا ہے۔ایف بی آر کی ہیلپ لائن ٹیم کی ٹیکس گزاراورعوام کو سہولیات کی فراہم کر رہی ہے۔ ایف بی آر ہیلپ لائن کی بدولت پبلک نہ صرف اپنے ٹیکس معاملا ت کے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں بلکہ ان کا تدارک فون، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے ممکن ہو پاتا ہے۔ ہیلپ لائن عوام کی سہولت کے لئے 2دو شفٹوں میں اپنی خدما ت ادا کر رہی ہے۔ ٹیکس گزار ہیلپ لائن کے ذریعے ایکٹیو ٹیکس پئیر لسٹ، آن لائن سیلز ٹیکس رجسٹریشن درخواستوں، انکم ٹیکس ودہولڈنگ سٹیٹمنٹ، سیلز ٹیکس ریٹرنزپر راہ نمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ماہ دسمبر اب تک موصول ہونیوالی زیادہ ترشکایات حل کر دی گئیں جبکہ باقی ماندہ تکنیکی و پیچیدہ شکایات متعلقہ ونگز کی رہنمائی سے حل کی گئیں۔ اسی طرح ای میل پر موصول ہونیوالی اب تک کی شکایات کی تعداد 11447ہے۔ ان میں سے 7126شکایات فی الفور دور کیا گیا جبکہ4321شکایات متعلقہ ونگز کی رہنمائی سے حل کی گئیں۔آئرس پر کسی بھی قسم کی مشکلات کے حل کیلئے کثیر تعداد میں لوگ ہیلپ لائن ٹیم کی خدمات سے مستفید ہوتے ہیں۔ ایف بی آر ہیلپ لائن بین الاقوامی معیار کے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ  سسٹم پر مبنی ہے جو تین درجات کی امدادی لائنز کے تحت، ٹیکس گزاروں کے تمام مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہے۔ ٹیکس گزار کو ہر شکایت داخل کرانے پر ایک کیس نمبر دیا جاتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ شکایت کا چوبیس گھنٹے کے اندر ازالہ ہو جائے۔ وہ تمام شکایات جو کہ پیچیدہ قانونی اور تکنیکی نوعیت کی ہوتی ہیں ان کا ازالہ تین دن کے اندر کر دیا جاتا ہے۔

ایف بی آر متحرک

مزید : صفحہ آخر