تربیتی پروگرام افسران کی ا ستعداد کار بڑھانے کا بڑا ذریعہ ہیں،بابر یعقوب 

    تربیتی پروگرام افسران کی ا ستعداد کار بڑھانے کا بڑا ذریعہ ہیں،بابر ...

  



لاہور (ا ین این آئی) سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان بابر یعقوب فتح محمد نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں الیکشن کمیشن کے سینئر افسران کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کیلئے منعقد کردہ مینجمنٹ ایکسی لینس پروگرام کی تقریب برائے تقسیم اسناد کی صدارت کی۔ تقر یب میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ ٹریننگ پروگرام میں الیکشن کمیشن کے افسران کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹریننگ دی گئی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے تقریب کے شرکا سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام الیکشن کمیشن کے افسران کی ا ستعداد کار کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوں گے اورافسران کی کار کردگی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ٹریننگ حاصل کرنیوالے افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام تر توانا ئیاں ملک و قوم کی خدمت کیلئے بروئے کار لائیں۔

بابر یعقوب

مزید : صفحہ آخر