کابل، امریکی فوجی کی ہلاکت کی  ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی 

کابل، امریکی فوجی کی ہلاکت کی  ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کابل (آئی این پی) افغانستان میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کر لی۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس بارے میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوجی کو صوبہ قندوز میں ایک دھماکے میں ہلاک کیا گیا۔ مجاہد نے ثبوت کے طور پر مقتول فوجی کا شناختی کارڈ اور خون میں رنگے اس کے بستے کی تصاویر بھی جاری کیں۔ قبل ازیں امریکی فوج نے اپنے ایک اہلکار کی ہلاکت کا بتایا تھا۔ یہ پیش رفت امریکا اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کو متاثر کر سکتی ہے۔
ذمہ داری

مزید :

صفحہ آخر -