چین نے پاکستانی زرعی مصنوعات کیلئے اپنی مارکیٹ کو کھو ل دیا 

چین نے پاکستانی زرعی مصنوعات کیلئے اپنی مارکیٹ کو کھو ل دیا 

  



بیجنگ(آئی این پی)باہمی تجارت کو فروغ دینے  کے لئے چین پاکستان کی زرعی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان  سے چین کی درآمدات میں اضافے کے لئے کچھ مصنوعات کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں اور حالیہ دنوں میں پاکستان کو تین لاکھ ٹن چینی  برآمد کرنے کا چینی حکومت کی جانب سے کوٹہ دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں چینی کی کل پیداوار کا 80%  گنے جبکہ باقی 20%   چقندر سے پیدا ہوتا ہے۔پاکستان چینی کا خام مال تیار کرنے کے حوالے سے اہم ملک ہے جس کا معیار بھی نسبتاً اچھا ہے۔تاہم پاکستان کو عالمی سطح پر مسابقت میں اپنا معیار بہتر بنانے اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے لئے چینی کی پیداوار کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات  چین سے حاصل کرنا ہوں گے۔زرعی مصنوعات کی درآمد کا چین اس وقت سب سے بڑا ملک ہے گزشتہ سال اس کی زرعی مصنوعات کا درآمدی حجم 137 ارب  ڈالر سے زائد رہا۔ایسے وقت میں جب چین کی پھلوں کی بھارت اور آسٹریلیا سے درآمد میں کمی آئی ہے پاکستان سے آم،مالٹے  اور کنو کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق چین کی غیر ملکی تجارت میں پاکستان کا حصہ انتہائی معمولی یعنی چین کی کل برآمد کے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ جبکہ درآمدات چین کی کل درآمدات کا تقریباً0.01%  ہے۔

مزید : کامرس


loading...