بینک الفلاح کی اپنی نوعیت کی پہلی سپلائی چین فنانس راؤنڈ ٹیبل کانفرنس 

  بینک الفلاح کی اپنی نوعیت کی پہلی سپلائی چین فنانس راؤنڈ ٹیبل کانفرنس 

  



لاہور(پ ر) پاکستان کے صف اول کے بینکوں میں شامل بینک الفلاح نے اپنی نوعیت کی پہلی سپلائی چین فنانس راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا انعقاد کیا۔ یہ ایسا پلیٹ فارم ہے جو مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری اداروں کے افراد کے ساتھ فعال انداز سے تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایف سی کے حکام نے بھی شرکت کی جو بینک الفلاح کے لئے سپلائی چین فنانس کی سہولیات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری اداروں کے فیصلہ ساز حکام کے ساتھ منسلک ہیں۔ اس پروگرام کی بدولت کاروباری ادارے اپنے سپلائی چین اراکین کی مالی ضروریات کی نشاندہی کے لئے انکے اپنے کیش کی روانی کو متاثر کئے بغیر کام کرنے اور اپنے سپلائیرز و خریداروں کے مسائل حل کرنے کے لئے موزوں مصنوعات کا انتخاب کرنے کے قابل ہوئے۔ بینک الفلاح کے کارپوریٹ انویسٹمنٹ بینکنگ اور انٹرنیشنل بزنس ڈیویژن کے گروپ ہیڈ بلال اصغر نے کہا، "پاکستان میں ٹرانزایکشن کی خدمات میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کی بدولت سپلائی چین فنانس میں بڑی تبدیلی آرہی ہے۔ بینکوں کو اپنے اندرونی طریقوں میں جدید متوازی انداز اختیار کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لئے ایک طویل سفر طے کرنا ہوگا کیونکہ بیرونی کاروباری ماحول میں مسلسل تبدیلی آرہی ہے۔ صف اول کے تجارتی بینک کے طور پر ہم اعلیٰ ترین معیار کی خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں، لہذا یہ ضروری ہے کہ جدت اختیار کرنے میں ہم پیش پیش رہیں۔ورلڈ بینک گروپ آئی ایف سی سے تعلق رکھنے والے اکبر زمان خان نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے سپلائی چین فنانس کے تصورات، اسکے رجحانات اور اسکے بہترین طریقوں پر روشنی ڈالی۔ 

انہوں نے سپلائیرز اور خریداروں کے درمیان خلا کو بھرنے کے لئے ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا۔ 

سپلائی چین فنانس بینک الفلاح کی جانب سے ایک نمایاں پیش کش ہے جس کا مقصد آئی ایف سی کی بین الاقوامی اور مقامی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کو مالیاتی خدمات کی فراہمی ہے۔ یہ پروگرام کاروباری شراکت داروں کے لئے سپلائی چین کے نیٹ ورکس کو مستحکم بنانے کے اعتبار سے انتہائی اہمیت رکھتا ہے تاکہ منافع میں اضافے کے ساتھ ترقی میں معاونت کرتے ہوئے فعال سرمائے کی ضروریات پوری کی جائیں۔ 

مزید : کامرس


loading...