مقامی سیاحت کو فروغ دے کر کثیرزرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے‘ راولپنڈی چیمبر

مقامی سیاحت کو فروغ دے کر کثیرزرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے‘ راولپنڈی چیمبر

  



راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر صبور ملک نے کہا ہے کہ مقامی سیاحت کو فروغ دے کر ہی ملک سیاحت کے لیے پرکشش بنایا جا سکتا ہے۔ مقامی ٹوارزم کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ ٹرانسپورٹیشن لاگت کم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اندرون ملک سیاحتی مقامات دیکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر نے اپنے ممبران کے لیے گردوارہ دربار صاحب کرتار پور کے دورے کا اہتمام کیا تھا جس کا مقصد سیاحتی مقامات کی سیر، مذہبی ہم آہنگی کا فروغ اور سیاحت کے شعبے کو درپیش مسائل کا ادراک کرنا تھا۔ صدر چیمبر نے کہا کہ ملکی ترقی میں سیاحت کا حصہ بہت کم ہے۔ پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے لانے کے لیے ضروری ہے کہ سیاحتی مقامات تک رسائی آسان بنائی جائے، پرانی اور تاریخی عمارتوں کی دیکھ بھال کی جائے۔سکیورٹی کی صورتحال اب کافی بہتر ہو چکی ہے۔ غیر ملکی سیاح بھی آ رہے ہیں۔ مقامی سیاحت کو فروغ دے کر ہی ٖپاکستان سیاحت کے لیے پرکشش ملک بن سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے نجی شعبے کو مراعات دے۔اور سیاحوں کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں۔

مزید : کامرس