ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل
لاہور(لیڈی رپورٹر)ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019-20 منعقد ہوئے۔ ان انتخابات میں ایگزیکٹو ممبران نیاعظم چوہدری کو چیئرمین، وسیم چاولہ کو سینئر وائس چیئرمین او رانجینئر خرم کو وائس چیئرمین منتخب کرلیا،لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تمام ایگزیکٹو ممبران اور سابقہ چیئرمینوں ظہیر بھٹہ،نصراللہ مغل، خلدون جاوید ملک،شفیق اے تقی،میاں خرم الیاس نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ مشترکہ طور پر2019-20کیلئے تمام عہدیدیداران اور ایگزیکٹو ممبران کو بلامقابلہ منتخب کیا۔6۔ایگزیکٹو ممبران بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے جن میں زید محمود، میڈم فاطمہ، عدیل بھٹہ، عباس احسن، شیخ ایوب، امتیاز بشیر شامل ہیں۔تمام عہدیداران و ایگزیکٹو ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔دریں اثنا نئے منتخب چیئرمین اعظم چوہدری نے ایگزیکٹو ممبران سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین میاں خرم الیاس کی خدمات اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز کو مزید مضبوط بنائیں گے اور سینئر سے رابطہ میں رہینگے اور سینئر ممبران کی خدمات سے استفادہ کرینگے۔
#/s#
٭٭٭٭٭