سارک چیمبر اسلا م آباد کی بلڈ نگ آثا ر قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے‘مرزا عبد الرحمان

سارک چیمبر اسلا م آباد کی بلڈ نگ آثا ر قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے‘مرزا عبد ...

  



کراچی(آن لائن)ایف پی سی سی آئی کے سابقہ نائب صدر،گروپ لیڈر اٹک چیمبرآف کا مرس، یوبی جی گروپ لیڈر مر زاعبد الرحمان نے کہا ہے کہ سارک چیمبر آف کامرس کی بلڈنگ اسلام آباد میں آثا ر قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے۔ سارک چیمبر آف کا مرس کی بلڈنگ کئی سالوں سے زیر تعمیر ہے جبکہ اس بلڈنگ پر تقریبا 73کروڑ روپیہ خرچ ہو چکا ہے اور ابھی تک بلڈنگ کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔اگر یہ بلڈنگ ایک سال پہلے ہی مکمل ہوجاتی تو تقریبا 50کروڑ کی خطیر رقم بچ جا تی۔ اگر یہ بلڈنگ مقررہ وقت پر تیار ہوجاتی تو اتنے پیسے اور وقت کا ضیاع نہ ہوتا۔اسی طرح ایف پی سی سی آئی کی بلڈنگ کا بھی یہی حال ہے جو کہ ابھی تک نا مکمل ہے۔

اور اس بلڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی افتخا رعلی ملک ہی ہیں جو سارک چیمبر کے نا ئب صدر کے عہدے پر برا جمان ہیں۔2011میں فیڈریشن کے صدر نے ایک کمیٹی بنائی تھی اور اسمیں یہ بات ثابت ہوگئی تھی کہ فیڈریشن کی بلڈنگ میں بھی 18کروڑ کے گھپلے ہوئے اور اس کا کیس اب تک نیب میں زیر التوا ہے۔ پاکستان کی ٹریڈ باڈیز کا سرمایہ نا جا ئز ضا ئع ہو رہا ہے جبکہ ایف پی سی سی آئی کی بلڈنگ میں کرپشن اور نا جا ئز بند ر بانٹ کے باوجود دوبارہ افتخار علی ملک کو ہی سا رک چیمبر آف کا مرس کی بلڈنگ کمیٹی کا چیئر مین بنانا بہت بڑی زیادتی ہے۔ بہت افسوس کی بات ہے کہ ایسا شخص جو سار ی زندگی سارک چیمبر سے جڑارہا اور اب ایک بار پھرسارک کے صدرکے عہدے کے لئے اپنا نام بھجوا رہا ہے حالا نکہ یہ نام فروری میں بھیجے جا تے ہیں۔#/s#

مزید : کامرس