پاکستان کا پہلا میگا بزنس ایونٹ، بزنس ایکسیلنس ایوارڈ اینڈ ایکسپو24،25 اپریل کو ہوگی‘بریگیڈیئر(ر) پرویز ملک

    پاکستان کا پہلا میگا بزنس ایونٹ، بزنس ایکسیلنس ایوارڈ اینڈ ایکسپو24،25 ...

  



لاہور(پ ر)ریڈایپREDAP کمپنی کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) پرویز ملک نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بزنس ایکسیلنس ایوارڈ اینڈ ایکسپو حکومتی اداروں کی مشاورت سے 25،24 اپریل 2020 تک ملتوی ہو گیا ہے۔ پاکستان میں اپنی طرز کا یہ پہلا خصوصی پروگرام جو 29-27 دسمبر 2019 کو ہونا تھا اب 24-25 اپریل 2020 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہونے والا پاکستان کا پہلا میگا بزنس ایونٹ بزنس ایکسیلنس ایوارڈ اینڈ ایکسپو میں گورنر پنجاب چوہدری سرور،مشیر وزیراعظم فنانس اینڈ ریونیو عبدالحفیظ شیخ، مشیر وزیر اعظم کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالرزاق داؤد، مشیر وزیر اعظم فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی پیٹرولیم و انرجی ندیم بابر اور فیڈرل منسٹر خالد مقبول صدیقی مہمان خصوصی ہیں جو اس پروگرام میں بھر پور شرکت کے لیے اپنے ماتحت محکموں اور عوام کے لیے ویڈیو میغام بھی جاری کر چکے ہیں۔ اس میگا بزنس ایونٹ میں ٹی ڈی اے پی کے تعاون سے بیرون ملک انویسٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ سمال بزنس ڈویلمنٹ اتھارٹی سمیڈا چیف نے پاکستان میں تمام 4.6 ملین سمال بزنس انڈسٹری کو اس پروگرام میں شرکت کر کے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لیے اپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا ہے۔

اس پروگرام میں چیمبر کامرس انڈسٹری کراچی، بلوچستان،KPK ، ا?زاد کشمیر اور پنجاب کے تمام بزنس کمیونٹی شرکت کر رہی ہیں اور اپنے اپنے ویڈیو پیغامات جاری کر چکے ہیں۔ ملک میں پہلی بار تمام مشہور و معروف برانڈز اور بڑے گروپس، ٹاپ کارپوریٹ کمپنیز کے لیے الگ الگ ہالز میں کیٹگری کی گئی ہے۔ تمام وفاقی وزراء اپنے اپنے اداروں سے متعلق اچھا کام کرنے والی کمپنیز کو ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازیں گئے۔ جبکہ عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، گل بناڑا اپنی ا?واز کا جادو جگائیں گئے۔ بچوں اور فیملی کے لیے فری میوزیکل شو، میجک شو اور پلے لینڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ملک کے مشہور تجزیہ کاروں، دانشورں نے اس پروگرام کو پاکستان کا بہترین بزنس پروگرام کہا جس میں شمولیت کرنے والی کمپنیز کو اپنا بزنس پورے پاکستان میں پھیلانے کا واحد قیمتی موقع ملے گا اور بھر پور فائدہ ہو گا۔ پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی۔

مزید : کامرس