مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر شریک ہیں، شوبزاداکار

      مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر شریک ہیں، شوبزاداکار

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل کرسمس کا تہوار روائتی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مسیحی براداری خصوصاً ساتھی فنکاروں کو کرسمس کے موقع پر خصوصی مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ ہم لوگ بھی اپنے مسیحی بہن بھائیوں کے ساتھ ان کی خوشی میں برابر شریک ہیں۔ہ ہم ان کی خوشیوں میں یکساں طور پر شریک ہیں کرسمس کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود ریاست کا اولین فرض ہے قومی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار نمایاں ہے۔اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ حکومت نے اقلیتوں کی معاشی اور معاشرتی حالت بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ اقلیتی برادری ہماری تمام تر اصلاحات سے یکساں مستفید ہو رہی ہے کیونکہ ہم انسانیت کی فلاح پر یقین رکھتے ہیں۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،مسعود بٹ،پرویز کلیم،میگھا،ماہ نور،شاہدہ منی،محمد قوی خان،لائبہ علی،سہراب افگن،سٹار میکر جرار رضوی،یار محمد شمسی صابری،گلفام،ہانی بلوچ،اچھی خان،ذویا قاضی،مایا سونو خان،ڈیشی راج،آغا قیصر عباس،سدرہ نور،ندا چوہدری،آفرین خان،آفرین پری،آشا چوہدری،عامر راجہ،بی جی،سفیان احمد،انوسنٹ اشفاق،محرمہ علی،عباس باجوہ،آغا حیدر،شین فریال،نادیہ علی،سوھنی بلوچ،اشرف خان،عذرا آفتاب،حیدر سلطان،بابرہ علی،تابندہ علی،ڈاکٹر اجمل ملک،مختار احمد چوہان،فیصل بخاری،چوہدری اعجاز کامران،قیصر ثناء اللہ خان،حاجی عبد الرزاق،پریسہ،حنا ملک،شہزاد چندا،ہنی البیلا،حسن مراد،امان اللہ،نجم زیدی،شمس رانا،عروج،ثمینہ بٹ،سرفراز وکی،بینا سحر،عائشہ جاوید،ابرار ہاشمی،وقاص کیدو،زری لعل،شہہ پارہ،ستارہ بیگ،لکی ڈیئر،طاہر نوشاد،مختار چن،اسد مکھڑا،شجر عباس،نواز انجم،احمد نواز،محسن گیلانی،دلاور ملک،عباس اشرف،افشین اشرف،بینا چوہدری اور دیگر کا کہنا ہے کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کا خاص خیال رکھنے کا حکم دیتا ہے۔شوبز شخصیات ے کہا کہ مسیحی ہمارے بھائی ہیں اور ان کی نمائندگی کے بغیر تو ہمارے قومی پرچم کی بھی تکمیل نہیں ہوتی۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کاآئین اقلیتوں کے حقوق،مذہبی عبادات کی آزادی اور مساویانہ سلوک کی ضمانت دیتا ہے پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی اور سماجی آزادی حاصل ہے۔شوبز شخصیات نے مزید کہا کہ اسلام سماجی انصاف اور انسانی حقوق کا علمبردار دین ہے۔

پاکستان کی اقلیتیں ہمارے لئے ہر لحاظ سے معتبر ہیں اور ہم ملک و قوم کیلئے اْن کی خدمات کے بھی معترف ہیں۔

مزید : کلچر