اپوزیشن کوفیڈریشن الیکشن میں ناکامی سے کوئی نہیں بچاسکتا،ایس ایم منیر

  اپوزیشن کوفیڈریشن الیکشن میں ناکامی سے کوئی نہیں بچاسکتا،ایس ایم منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلی اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر نے فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں اپوزیشن گروپ بزنس مین پینل کی جانب سے فیڈریشن کے ووٹرز کو سندھ کے وزیروں،مشیروں اور سرکاری اہلکاروں اور شخصیات کی جانب سے الیکشن میں اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ کاسٹ کرانے کی کوششوں کو اپوزیشن گروپ کی پیشگی ناکامی قرار دے دیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب مقامی تاجرمسعوداحمدکی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں وڈیولنک کے ذریعہ خطاب میں کیا۔تقریب سے سردار یاسین ملک،ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئرداروخان،سابق صدرزبیرطفیل،ترجمان گلزارفیروز،عبدالسمیع خان،مہتاب الدین چاؤلہ اور دیگر موجود تھے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ ووٹرز کو دھمکیاں دلوائی جارہی ہیں ایسے کوئی الیکشن نہیں جیتے جاتے بلکہ پرفارمنس دکھانی ہوتی ہے،اب وہ زمانے گزر گئے جب لوگ دباؤ میں ووٹ کاسٹ کیا کرتے تھے اب تو کسی کی دھمکیوں اورسفارش پر محلے گلیوں میں بھی کوئی اپنے حق میں ووٹ کاسٹ نہیں کراسکتا۔
،ایف پی سی سی آئی کو معتبر کاروباری افراد کا ادارہ ہے جہاں ملکی معاشی استحکام کیلئے پالیسیز تیار کی جاتی ہیں تاکہ انہیں حکومت کو پیش کیا جائے اور اگر سفارش زدہ یا دھمکیاں دلواکرووٹ کسی نے کچھ ووٹ حاصل کربھی لئے تو ایسے لوگ ملک کی بہتری کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کرسکیں گے،ایس ایم منیر نے کہا کہ اپوزیشن گروپ فرسٹریشن کا شکار ہے کیونکہ وہ پیشگی الیکشن ہار چکا ہے،چلے ہوئے کارتوس کبھی کارآمد نہیں ہوسکتے اور یہ لوگ27دسمبر کو ایک بار پھر اپنی شکست پر ماتم کریں گے کیونکہ ان کے سرپرست زکریا عثمان،سراج تیلی،میاں زاہدحسین تو خود ایف پی سی سی آئی الیکشن میں ووٹرز نہیں ہیں،ووٹ دھونس اوردھمکیوں سے نہیں بلکہ کام کرنے سے ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری حکومت کے کسی بھی فرد کا پریشر قبول نہیں کرے گی اور یو بی جی کے حق میں 27دسمبر کو اکثریت سے ووٹ کاسٹ کرکے انجم نثار،حاجی غلام علی اور انکے مختصر ساتھیوں کو آئینہ دکھادے گی، ہم نے ایف پی سی سی آئی کو سیاسی اکھاڑہ بننے نہیں دیا، ہمارے گروپ میں تمام ہی سیاسی جماعتوں کے چاہنے والے موجود ہیں لیکن وہ صرف یوبی جیئنزہیں،ہم بزنس کمیونٹی کو ایک مانتے ہیں اور کبھی الیکشن میں سیاسی جماعتوں کا ستعمال نہیں کرتے،اپوزیشن کو اگر اپنے اوپر بھروسہ ہے تو ہمارے امیدواروں کا براہ راست مقابلہ کرے۔انکاکہنا ہے کہ ہمارے امیدوارجدیدخطوط کی بنیاد پر الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ میں خود بھی گھر میں رہ کر تمام ووٹرز سے رابطہ کررہا ہوں اور مجھے قوی امید ہے کہ ہمارا گروپ فیڈریشن الیکشن میں 90فیصد سے بھی زائد اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گااوراس بات کا اندازہ اپوزیشن گروپ کو ہوچکا ہے،ہمارے صدارتی امیدوار ڈاکٹر نعمان بٹ اورسینئرنائب صدر کے امیدوارحنیف گوہر سمیت نائب صدارت کے تمام امیدوارایف پی سی سی کیلئے سرمایہ ثابت ہونگے اور یہ تمام امیدوار کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو بی جی کے سیکریٹری جنرل زبیرطفیل نے کہا کہ ہمارا مخالف گروپ بزنس مین پینل ایف پی سی سی آئی کا الیکشن سیاسی جماعتوں یا ایجنسیوں کے دباؤپر نہیں جیت سکتی،تاجروں کے مسائل صرف تاجرنمائندے ہی حل کرسکتے ہیں اور یو بی جی کے نامزد تمام امیدوار اپنے اپنے شعبوں میں مقام اوراہلیت رکھتے ہیں۔انجینئرداروخان نے کہا کہ پوزیشن وہ لوگ لیتے ہیں جو سال بھر کام کرتے ہیں،نقل مار کرامتحان نہیں جیتے جاتے اور اپوزیشن گروپ صرف الیکشن کے وقت ہی بزنس کمیونٹی کو اپنی شکلیں دکھاتا ہے۔

،ایف پی سی سی آئی الیکشن میں صدارتی امیدوار ڈاکٹرنعمان بٹ اورسینئرنائب صدر کے امیدوارحنیف گوہرنے بھی خطاب کیا جبکہ سینیٹر عبدالحسیب خان،خالدتواب،سید مظہرعلی ناصر،طارق حلیم،صدرکاٹی شیخ عمرریحان،محمدساجد،وحیداحمد،ممتازشیخ،وسیم وہرہ، شاہین سروانہ، جاویداقبال،اقبال شیخانی،شکیل ڈھینگڑا، حاجی یعقوب،اشرف مایا،منیرسلطان،ملک خدابخش،فرحان حنیف،زاہدسعید،نوراحمدخان،محمدعلی حیدر،نائب صدر کے امیدوار اسلم پکھالی،باسط منڈیا، شہزاد مبین،نورافشاں،الماس حمیرانی،سمیراانور،سلمان اسلم اوردیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -