ڈیف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الحمراء آرٹ گیلری میں تصویری نمائش
لاہور(فلم رپورٹر)ڈیف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الحمراء آرٹ گیلری میں دوروزہ تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،ایگزیکٹوڈائریکٹرالحمراء اطہرعلی خان اور ڈاکٹر فرحت کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل بچے عام بچوں کی طرح بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں دنیا بے شمار ایسی مثالیں موجود ہیں جہاں اسپیشل بچوں نے اپنے ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمراء کا پلیٹ فارم ایسے بچوں کے لئے جینے کو حوصلہ فراہم کررہا ہے۔
انھوں نے کہاکہ ایسے پروگرام کے انعقاد میں الحمراء تمام تر ضروری سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔ڈیف ویلفیئر فاؤنڈیشن کی صدر ڈاکٹر فرحت نے نمائش پر الحمراء کی طرف سے دی جانے والی سہولیات پر کی انتظامیہ کی شکرگزارہوں۔دوروزہ نمائش میں اسپیشل بچوں کے تیار کردہ 70سے زائد فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔نمائش دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔