شاپنگ فیسٹیول میں انوشے اشرف اور دانش علی کی خصوصی شرکت

  شاپنگ فیسٹیول میں انوشے اشرف اور دانش علی کی خصوصی شرکت
  شاپنگ فیسٹیول میں انوشے اشرف اور دانش علی کی خصوصی شرکت

  



لاہور(فلم رپورٹر)شاپنگ فیسٹیول 2019-20 کا انعقاد مسلسل 27سال سے ملک کا سب سے زیادہ پسند دیدہ شاپنگ فیسٹیول بن گیا ہے۔یہ فیسٹول 5جنوری 2020تک جاری رہے گا، جس کا مقصد کلفٹن، طارق روڈ اور حیدری کے تینوں مالز میں شاپنگ کے موسمی تہوار کے ذریع کمیونٹی کو اکٹھا کرنے کی کوشش ہے۔ یہ فیسٹول 1992سے عوام کو شاپنگ کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا، ان قابل قدر سرگرمیوں میں موسم سرما، گرینڈ انعامات، ڈولمن ڈرا، حیرت انگیز طلسماتی ڈسپلے، کھیل، ڈیلز اور کھانے پینے کی پیشکش کے علاوہ بہتر کچھ شامل ہے۔ 17روزہ تقریبات کے آغاز کی تقریب رونمائی میں معروف شخصیت انوشے اشرف اور سوشل میڈیا کے مشہور کامیڈین دانش علی کو مال کے موجود عوام اوردنیا بھر کے سوشل میڈیا کے شائقین نے بے حد سراہا۔ شاپنگ فیسٹیول 2019-20کیلئے ’ایک دفعہ ڈالمن میں‘ کے عنوان سے ایک جادوئی پریڈ اور طلسماتی ٹھیم والے کا آؤٹ لک تیار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ انعم ندیم کا کہنا تھا کہ عوام ڈولمن مال کی بنیاد ہیں۔

، یہی وجہ ہے کہ ہمیں صارفین کو ایک محفوظ، تفریحی اور صاف ستھرے ماحول میں اپنے پیاروں کے ہمراہ خوشیوں سے بھرپور وقت گزارنے کا موقع فراہم کرنے پر فخر کرتے ہیں۔ شاپنگ فیسٹیول (ڈی ایس ایف) لوگوں کو اکٹھا کرنے کی تاریخ کو زندہ کرتا ہے اور 27سال سے زائد ڈولمن فیملی ایک قابل فخر سنگ میل ہے۔ ہم اس سال بھی اپنے صارفین کے ساتھ جادوئی مال میں لمحات کو یادگار بنانے کیلئے پر جوش ہیں۔

مزید : کلچر


loading...