یوم قائد اعظمؒ پر ریڈیو پاکستان کا خصوصی فیچر پروگرام،”ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں“

  یوم قائد اعظمؒ پر ریڈیو پاکستان کا خصوصی فیچر پروگرام،”ہم تجھ سے وعدہ ...

  



لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور مرکز 25دسمبر کو یوم قائد اعظم کے موقع پر خصوصی فیچر پروگرام ''ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں ''پیش کرے گا۔فیچر پروگرام کو ریڈیو کے نامور رائیٹر محمد جاوید پاشا نے تحریر کیا ہے، جبکہ خدیجہ مراد اس کی پروڈیوسر ہیں۔ پروگرام میں خصوصی طور پر نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد، محرکات اور تحریک پاکستان کے مراحل سے آگاہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمات کو اجا گر کرتے ہوئے نوجوانوں کو ملک کے تحفظ، ترقی اور تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ پروگرام 25دسمبر صبح 10بجکر 15منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

مزید : کلچر


loading...