بھارت کا پاکستان پر الزام تراشیاں کرنا کوئی نئی بات نہیں

بھارت کا پاکستان پر الزام تراشیاں کرنا کوئی نئی بات نہیں

  



حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے بھارتی پارلیمنٹ میں متنازعہ شہریت بل کی منظوری انتہائی قابل مذمت ہے،یہ بل انڈین آئین کے آرٹیکل 5، 10، 14 اور 15 کی روح کے منافی ہے اس میں مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔یہ مسودہ قانون ہٹلر کے قوانین سے بھی زیادہ برا ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہا جر ین کی 2016 ء کی رپورٹ کے مطابق انڈیا میں دو لاکھ سے زیادہ مہاجرین ہیں جبکہ بھارت میں 25کروڑ مسلمان آباد ہیں۔ مسلما نو ں کیساتھ امتیازی سلوک پر عالمی برادری نوٹس لے۔بھارت کا پاکستان پر الزام تراشیاں کرنا کوئی نئی بات نہیں، عالمی برادری آگاہ، مفادات کی خاطر چشم پوشی الگ بات ہے۔

اعجاز چودھری

مزید : صفحہ اول


loading...