معیاری بیجوں کی فراہمی کے بغیر زرعی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،ماہرین 

      معیاری بیجوں کی فراہمی کے بغیر زرعی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو ...

  



فیصل آباد (اے پی پی) ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل ۱ٓباد کے ماہرین زراعت و زرعی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت میں معیاری بیجوں کو انتہائی اہمیت حاصل ہے جبکہ گندم، کپاس، چاول، کماد سمیت کسی بھی فصل کیلئے معیاری بیجوں کی مطلوبہ مقدار میں فراہمی و استعمال کے بغیر زرعی ترقی و خود کفالت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا لہٰذا یہ تمام سٹیک ہولڈرز اور متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ زمینداروں، کاشتکاروں،کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنائے نیز کاشتکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ محکمہ زراعت کے منظور شدہ اقسام کے بیج استعمال کریں تاکہ فی ایکڑ بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیجوں کے حوالے سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں بھی مزید بہتری لانے کیلئے  اقدامات کررہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کو بھی بیجوں پر تحقیق کے حوالے سے ریسرچ کامؤثر شعبہ قائم کرنا چاہیے تاکہ بیجوں کے معیار اور مقدارسمیت دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔

مزید : کامرس