استاد تصدق علی خاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 6برس بیت گئے

  استاد تصدق علی خاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 6برس بیت گئے
   استاد تصدق علی خاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 6برس بیت گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)شام چوراسی گھرانے کے فرزندکلاسیکی موسیقی کے استاد،گلوکار اور ریڈیو پروڈیوسر استاد تصدق علی خاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 6برس بیت گئے، تصدق علی خاں نے فن موسیقی کے لئے 40سال تک خدمات انجام دیں ان کے دیگر بھائیوں نزاکت علی اور سلامت علی کی جوڑی نے ایک عالم کو اپنا گرویدہ بنایا۔تصدق علی خاں 10اپریل 1939کو استاد ولایت علی خاں کے گھر پیدا ہوئے موسیقی کی تعلیم اپنے والد اور بھائیوں سے حاصل کرنے کے بعد 1958ء میں گلوکار کی حیثیت سے ریڈیوپاکستان ملتان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔
اور بعد میں 1964 ء میں ریڈیو پاکستان میں بطور پروڈیوسر بھرتی ہوئے انھیں یہ اعزاز بھی حاصل رہا کہ 1965 اور1971ء کی جنگوں کے دوران تخلیق کیے جانے والے ملی گیتوں اور جنگی گیتوں کی موسیقی میں ان کی مشاورت شامل رہی ان گیتوں میں سوہنی دھرتی اللہ رکھے،،اے راہ حق کے شہیدو ں،جاگ اٹھا ہے سارا وطن جیسے شہرہ آفاق فن پارے شامل تھے بعد میں تصدق علی خاں نے بطور موسیقار اور پروڈیوسر کئی گیت تخلیق کئے جن میں نی سوہنیے نی ہیرہیے،گوریئے میں جاناں پردیس اور جاوے پردیسیاں کو شہرت ملی ان کی فنی خدمات پر
انھیں لاتعداد ایوارڈز سے نوازہ گیا جن میں گریجویٹ ایوارڈ،آفتاب موسیقی ایوارڈ،پاکستان گولڈن جوبلی ایوارڈ،اور ورلڈ پرفامنگ آرٹس ایوارڈ شامل ہیں تصد ق علی خاں 6مارچ 1999ء کو اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان سکردو سے ریٹائرڈ ہوئے اور کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد ان کانتقال 23دسمبر 2013 ء میں ہوا۔

مزید :

کلچر -