انٹرسیک دبئی نمائش میں 9 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی
کراچی(یواین پی)انٹرسیک انٹرنیشنل نمائش کا22واں ایڈیشن19تا21جنوری کودبئی میں ہوگا،نمائش میں 9پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ نمائش انتظامیہ کے مطابق دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں ہونے والی نمائش انٹرسیک میں دنیا کے 54 ممالک کے 1 ہزار200 سے زیادہ نمائش کنندگان شریک ہوں گے، یہ شو انٹرسیک کو دنیا بھر میں سلامتی اور حفاظت کیلئے سب سے بڑی نمائش ثابت کرتا ہے۔