میک اپ آرٹسٹ آصف اکبر کے شوبز انڈسٹری میں 22 سال مکمل
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے معروف میک اپ آرٹسٹ آصف اکبر نے شوبز انڈسٹری میں 22 سال مکمل کرلئے جس پر انہیں بے شمار افراد کی طرف سے مبارکبادیں مل رہی ہیں جبکہ اس بارے میں آصف اکبر کا کہنا ہے کہ یہ سب میری محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔آصف اکبر نے بتایا کہ ویسے تو وہ بہت سے فنکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں لیکن سب سے زیادہ وقت انہوں نے صائمہ نور کے ساتھ گزارا۔جب سید نور نے’چوڑیاں‘ بنائی تھی میں اس وقت سے صائمہ کے ساتھ ہوں جن کے ساتھ کام کرتے ہوئے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ شوٹنگ چاہے فلم کی ہو یا کسی ڈرامے کی میرا ساتھ ان کیلئے ضروری ہے جس پر مجھے بھی فخر ہے کہ وہ میرے سوا کسی اور کے کام پر بھروسہ نہیں کرتیں۔ آصف اکبر کو مزید کہنا تھا کہ صائمہ کے ساتھ سید نور کی طرف سے بھی مجھے بہت پیار ملا جس کے لئے ان کا مشکور ہوں۔ایک سوال کے جواب میں آصف اکبر نے بتایا کہ میں ان دنوں صائمہ کے ساتھ ان کی نئی فلم’تیرے باجرے دی راکھی‘ میں مصروف ہوں۔
جس کے ڈائریکٹر سید نور ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں صائمہ نور کے ساتھ اب تک 300 سے زائد پراجیکٹ کراچکا ہوں۔