ویٹرنری یونیورسٹی اور ایل ڈی سی ایم سی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  ویٹرنری یونیورسٹی اور ایل ڈی سی ایم سی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  



لاہور(کامرس ڈیسک) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر اور ڈویثرن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے درمیان ایڈووکیسی پا لیسی، پلاننگ اور کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کے زریعے دو طر فہ اشتراک کو بڑ ھانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا۔ یاداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی اور لا ہو ر اور ڈویثرن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے قائم مقام مینجنگ ڈائر یکٹر / کمپنی سیکرٹری محمد سرفراز ارشد نے کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی کے علا وہ یواس فیکلٹی ممبران اور کیٹل کمپنی سے آفیشل کی کثیر تعداد نے تقریب میں شر کت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹرمسعود ربا نی نے کہا کہ مو یشیو ں کی مینجمنٹ کے حوا لے سے مویشی پال کسا نو ں کی رہنما ئی کے لیئے ٹھیک ڈائریکشن کے بارے میں آ گا ہی دینے کی ضرورت ہے۔

کہ کن با تو ں پر عمل پیرا ہو کر کسان اپنے نفع کو بڑ ھا سکتے ہیں اور پیسو ں کی بچت کر سکتے ہیں۔اُ نہو ں نے کمپیو ٹرآئزڈ ایک پلیٹ فارم شرو ع کر نے کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا جس کے تحت کسی ویب سائٹ پر مو جود ڈیٹا کو ڈاؤ ن لوڈ کر کے مویشی پال حضرات اور عوام الناس مو یشیو ں کی مینجمنٹ سے متعلقہ اُ مور کے بارے میں آ سا نی کے ساتھ رہنما ئی حاصل کر سکتے ہیں۔ محمد سرفراز ارشد نے مو یشیو ں کی بیما ریو ں کی تشخیص سے متعلقہ تحقیقی و تیکنیکی معاونت فراہم کر نے پر یونیورسٹی کا شکر یہ ادا کیا۔معاہدہ کے تحت دونوں آرگنا ئزیشنزتحقیق سے متعلقہ حکمت عملی وضع کر نے،انفراسٹر کچر اور سروس کو بہتر بنا نے،مردہ جا نورو ں کو ٹھکا نے لگا نے، کوا رنٹین یونٹ بنا نے، جانورو ں کی ابتدا ئی طبی امداد کرنے نیزجانوروں کے فضلہ کی مینجمنٹ اور صفا ئی کے حوا لے سے ایس او پیز کو مرتب کر نے میں ایک دوسر ے کے ساتھ تعاون کریں گی۔دونو ں آرگنا ئزیشنز ملکر تحقیقی سر گر میو ں کا انعقاد کروائیں گیں اوربین الاقوا می فنڈ ڈ پراجیکٹس میں شمو لیت بھی کریں گی۔دونو ں پا رٹیا ں تحقیق اور عملی تربیت کے حوا لے سے سٹا ف کا تبا دلہ کر یں گی نیز آپس میں ایک دوسر ے کیساتھ ریسرچ پبلیکیشن اور لائبریری میٹر یل بھی شیئر کریں گی۔دونو ں پارٹیاں مستقبل میں جا نورو ں کی فلا ح، کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ، بیما ریو ں کی روک تھام، نقل و حمل اور فارمنگ سے متعلقہ مو ضو عات پر سیمینار، ورکشاپس اور تربیتی پروگرامز کا بھی انعقاد کروائیں گی۔

مزید : کامرس


loading...