”چال تیری مستانی“ نیلم شہزادی نے پرستاروں کے دل جیت لئے

”چال تیری مستانی“ نیلم شہزادی نے پرستاروں کے دل جیت لئے
 ”چال تیری مستانی“ نیلم شہزادی نے پرستاروں کے دل جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرنیلم شہزادی نے ”چال تیری مستانی“ میں شاندار پرفارمنس سے پرستاروں کے دل جیت لئے۔ نیلم شہزادی ریالٹو تھیٹر راولپنڈی میں زیرنمائش ڈرامہ ”چال تیری مستانی“ میں پرفارم کر رہی ہیں جس کے لئے انہوں نے خصوصی ڈانس آئٹمز تیار کی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔اداکارہ کہنا ہے کہ اصل سرمایہ پرستار ہی ہوتے ہیں جن کی پسندیدگی اورمحبت ہی ہمیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔ اسی لئے ہر بار پہلے سے زیادہ محنت اور منفرد پرفارمنس تیار کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں کافی عرصہ بعد پرفارم کر رہی ہوں اور مجھے پہلے سے زیادہ محبت اور رسپانس ملا ہے۔

مذکورہ ڈرامہ ”چال تیری مستانی“ میں مرکزی کردار کر رہی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ساتھی اداکاراؤں سے پرفارمنس سے مقابلے پر یقین رکھتی ہوں کیونکہ پرفارمنس ہی آپ کے نمبرون ہونے کا فیصلہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر کے علاوہ اگر کوئی اچھی آفر ہوئی تو فلم کرنا چاہوں گی۔

مزید :

کلچر -