ویب چینل کے شو کی میزبانی اور شارٹ فلموں میں کام کا معاہدہ کیا ہے،مایا سونو خان
لاہور(فلم رپورٹر) سینئراداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ میں بہت جلد ایک ویب چینل کے لئے شروع کئے جانے والے شو میں میزبانی کرتی ہوئی دیکھائی دوں گی۔اس کے علاوہ دو شارٹ فلموں میں بھی کام کا معاہدہ کیا ہے ان دونوں فلموں میں میرے کردار مختلف نوعیت کے ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں مایا سونو خان نے کہا کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑاہے لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں نے کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ رہی ہوں جس کی بدولت آج مجھے نئے پرایکٹس کی آفرز ہو رہی ہے جو بہت جلد فائنل کر لوں گی۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا تھوڑی مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں کیونکہ محنت ہر مشکل کام کو آسان بنا دیتی ہے۔مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔
غیر معیاری کام کرکے کیرئیر خراب نہیں کرسکتی۔