ماضی کو ساتھ لے کر چلنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے‘ مسعود اختر

ماضی کو ساتھ لے کر چلنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے‘ مسعود اختر

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا ہے کہ اپنے ماضی کو ساتھ لے کر چلنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے بلکہ ایسے لوگوں میں عجز و انکساری ہوتی ہے، ہماری ثقافت بہت خوبصورت ہے اور ہمیں دنیا بھر میں فخر کے ساتھ اسے فروغ دینا چاہیے۔ ایک انٹر ویو میں مسعود اختر کہا کہ ہر انسان کو آگے بڑھنا چاہیے لیکن اسے اپنے ماضی سے سیکھنا چاہیے۔ جو لوگ ماضی کو ساتھ لیکر چلتے ہیں ایسے لوگوں میں عجز و انکساری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافت اس طرح فروغ نہیں پا رہی جس کی ضرورت ہے اس لئے حکومت اس تناظر میں خصوصی اقدامات اٹھائے اور ڈاکو منٹریز بنا کر مختلف ممالک میں اس کی تشہیر کی جائے جس سے ہماری سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور اس سے دوسرے شعبے بھی ترقی حاصل کریں گے۔

مزید : کلچر