علی ظفر کے ہرجانہ کیس، میشاء شفیع ہفتہ کے روز بھی عدالت پیش نہ ہوئیں

  علی ظفر کے ہرجانہ کیس، میشاء شفیع ہفتہ کے روز بھی عدالت پیش نہ ہوئیں
   علی ظفر کے ہرجانہ کیس، میشاء شفیع ہفتہ کے روز بھی عدالت پیش نہ ہوئیں

  



لاہور(فلم رپورٹر) لاہور کی سیشن عدالت نے معروف اداکار و گلوکارعلی ظفر کے ہرجانہ کیس میں گلوکارہ میشاء شفیع ہفتہ کے روز بھی عدالت پیش نہ ہوئیں،عدالت نے میشا شفیع کو آج جرح کیلئے طلب کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور سیدامجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی،وکلاء ہڑتال کے باعث میشاشفیع اپنے بیان پرجرح کے لئے گزشتہ روز بھی عدالت پیش نہ ہوئیں،علی ظفر کے وکلاء نے عدالت سے ہفتہ کو ہی جرح مکمل کرنے اورمیشاء کوطلب کرنے کی استدعاکی،انہوں نے کہا کہ ہم میشاء شفیع کے بیانات پر جرح کرنا چاہتے ہیں۔

،عدالت کے طلب کرنے پرمیشا کوہر صورت عدالت پیش ہونا چاہئے تھا،عدالت نے میشا شفیع کے وکلاء کی درخواست پر سماعت 24دسمبرتک ملتوی کردی،عدالت نے میشا شفیع کوآئندہ سماعت پرجرح کے لئے طلب کرلیا،گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ایک سو کروڑ روپے کاہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

مزید : کلچر