ٹاپ ماڈلز سبیکا امام اور حسین لہری کے راستے جدا

  ٹاپ ماڈلز سبیکا امام اور حسین لہری کے راستے جدا
   ٹاپ ماڈلز سبیکا امام اور حسین لہری کے راستے جدا

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے ٹاپ ماڈلز سبیکا امام اور حسین لہری نے اپنے راستے الگ کر لئے ہیں۔سبیکا امام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ انہوں نے غور و فکر کے بعد حسنین لہری سے راہیں جدا کرلیں ہیں۔انسٹا گرام پر سبیکا امام نے حسنین لہری کے ہمراہ تصویریں شیئر کی اور تصویروں کے طویل کیپشن میں اپنے دکھ کا اظہار کیا۔سبیکا امام نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ باضابطہ طور پر میرا اور حسنین کا سفر ختم ہوگیا، طویل عرصے بعد ہمیں اندازہ ہوگیا کہ ہماری راہیں الگ منزلوں تک جاتی ہیں، بہت کوششوں اور غور و فکر کے بعد ہم نے اس رشتے کو ختم کردیا۔

، میں سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان اس لئے کررہی ہوں کیوں کہ میں ذاتی طور پر ایک ایک کو جواب دے کر تھک چکی ہوں انہوں نے مزید لکھا کہ حسنین کی جانب سے شادی کی پیشکش ضرور تھی لیکن بدقسمتی سے بات آگے نہیں بڑھ سکی۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں تھک چکی ہوں یہ دکھا دکھا کر کہ میں ٹھیک ہوں، میں تھک چکی ہوں لوگوں کے ایسا سوچنے پر کہ میری منگنی ہوچکی ہے یا میری شادی ہونے والی ہے۔سبیکا نے لکھا کہ ’میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ اس مشکل وقت کو گزر جانے دیں، ہمارے دوست اور گھر والے اس معاملے میں ہمارے ساتھ ہیں اور میں نہیں چاہتی کے ہماری وجہ سے انہیں کسی قسم کے دکھ یا شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔واضح رہے کہ دونوں بے شمار پراجیکٹ ایک ساتھ کرچکے ہیں اور ان کی دوستی کی چرچے ہر طرف تھے۔

مزید : کلچر