پشاور، 32ویں خیبرپختونخواسنوکر چمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ25دسمبر سے کھیلے جائینگے

      پشاور، 32ویں خیبرپختونخواسنوکر چمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ25دسمبر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آئی این پی)صوبائی دارالحکومت پشاورمیں جاری 32ویں خیبرپختونخواسنوکر چمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ25دسمبر سے کھیلے جائینگے،اس ایونٹ میں صوبے بھر سے ساڑھے چار سوکھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

خیبرپختونخواسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ماسٹر سنوکر اکیڈمی گلبہار میں منعقدہ اس ایونٹ میں پشاور،سوات،مردان،ایبٹ آباد سمیت دیگر اضلاع سے کھلاڑی شریک ہیں،جن میں سے 6ل4کھلاڑی فائنل راؤنڈمیں داخل ہونگے۔اس حوالے سے صوبائی سنوکرایسوسی ایشن کے صدرذوالفقارعلی بٹ کاکہناہے کہ فائنل میچ یکم جنوری کوکھیلاجائیگا۔اس موقع پرڈی جی سپورٹس اسفندیارخٹک اورصوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرسیدعاقل شاہ مہمان خصوصی ہونگے،جونمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کوٹرافیاں اورکیش انعامات دینگے۔