پشاور، سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں ووشوکنگفو مقابلے شروع

پشاور، سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں ووشوکنگفو مقابلے شروع

  



پشاور(آئی این پی)ریجنل سپورٹس آفیسرکے زیراہتمام جاری سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں ووشوکنگفوکے مقابلے شروع ہوگئے،اسموقع پرخیبرپختونخواووشوایسوسی ایشن کے صدررحمت گل آفریدی اور آرایس اومردان میربشرخان مہمانان خصوصی تھے،جنہوں نے باقاعدہ مقابلوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خیبرپختونخواووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری نجم اللہ صافی،مردان ووشوایسوسی ایشن کے صدرزاہداقبال،سیکرٹری سنگین خان،ہمایون خان،صفی اللہ،محمدنعیم اور نعمت گل بھی موجودتھے۔مردان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ووشوکے مقابلوں میں مردان کے تمام کلبوں کے 80سے زائدکھلاڑی شریک ہیں۔

خیبرپختونخواووشوایسوسی ایشن کے صدر رحمت گل آفریدی اور ریجنل سپورٹس آفیسرمیربشرخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزیرکھیل محمدعاطف خان اور ڈی جی سپورٹس اسفندیارخٹک کی ہدایت کھیلے جانیوالے اس فیسٹول میں زیادہ ترجونیئر کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کردیئے

ہیں،جوکہ ایک اچھافیصلہ ہے اور انشاء اللہ اسکے مستقبل میں بہتر نتائج بھی ملیں گے۔انہوں نے ضلع مردان کے نوجوان باصلاحیت ہیں،انکی صلاحیتوں کو اجاگرانے کیلئے آئندہ بھی اسی طر ح کے مقابلے منعقد کرائینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...