ویسٹ انڈیز کے خلاف

    ویسٹ انڈیز کے خلاف

  



ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرنے کے بعد اپنے ایک بیان میں روہت نے کہا کہ ورلڈ کپ میں فتح اچھی تھی جو ہم حاصل نہ کر سکے تاہم بحثیت ٹیم ہم نے پورا سال ون ڈے اور ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔روہت نے ون ڈے فارمیٹ میں دس بین الاقوامی سنچریوں کے علاوہ رواں سال 1490 رنز کے ساتھ ختم کیا جس نے اسے آل ٹائم فہرست میں آٹھویں نمبر پر پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال میرے لئے بڑا اچھا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے کھیل کو پہلے سے بہتر سمجھتے ہیں۔ ذاتی طور پر میں نے بیٹنگ کا لطف اٹھایا ہے، ایک اور اچھا سال آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیم پلان کو سمجھ کر

کارکردگی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...