پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کل شروع ہو گی 

  پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کل شروع ہو گی 

  



 اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ (کل) بدھ سے لیڑر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ گذشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں مختلف گیارہ مقابلے رکھے گئے ہیں جن سنگلز پروفیشنل، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف، لیڈیز، انڈر-12، میڈیا، انٹر سکول، انٹر کالج اور انٹر یونیورسٹی شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔

 اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے دوران اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جن کو بعد میں تربیت دے کر انٹرنیشنل ایونٹ کیلئے تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان (آج) منگل کو کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...