قائداعظم ٹرافی نیشنل پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ ملتوی

  قائداعظم ٹرافی نیشنل پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ ملتوی

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 25 دسمبر سے لاہور میں شروع ہونے والا قائداعظم ٹرافی نیشنل پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کیسیکرٹری جنرل راشد ملک نے بتایاکہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے عہدیداروں کی درخواست پر ٹورنامنٹ ملتوی کیا گیا ہے کیونکہ اکثر کھلاڑیوں تعلیمی اداروں میں امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں، جس کے باعث ٹورنامنٹ ملتوی کیا گیا ہے اور ٹورنامنٹ کی آئندہ تاریخ کا اعلان چند دنوں بعد کیا جائے گا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے دس ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان آرمی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ا مرد اور خواتین کھلاڑی مختلف آٹھ، آٹھ ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، مردوں کی ویٹ کیٹگریز میں 59کلوگرام، 66کلوگرام، 74کلوگرام، 83کلوگرام، 92کلوگرام 105 کلوگرام، 120کلوگرام اور پلس 120کلوگرام جبکہ خواتین کے مقابلوں میں 47کلوگرام، 52کلوگرام، 57 کلوگرام، 64 کلوگرام، 69 کلوگرام، 75 کلوگرام، 84 کلوگرام اور پلس 84 کلوگرام کے ویٹ شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...