پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں، مصطفی بن طلحہ

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں، مصطفی بن طلحہ

  



لاہور (پ ر)پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے کوشاں اوساکا بیٹریز، حال ہی میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی ٹیسٹ کرکٹ سیریز کی مر کزی سپانسر تھی۔اوساکا بیٹریز پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے مثبت کردار ادا کر رہی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت 10 سال کے بعد ہو نے والا اوساکا ٹیسٹ کرکٹ کپ ہے۔پیر کے روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-0 سے جیتی اور اوساکا ٹیسٹ کرکٹ کپ اپنے نام کیا۔اس مو قع پر ڈائریکٹر اوساکا بیٹریز مصطفی بن طلحہ اور نیشنل سیلز مینیجر حماد رسول بھی موجود تھے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سرا ہتے ہوئے سی ای او اوساکا بیٹریز مصطفی بن طلحہ نے کہا کہ 10 سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آئی ہے اور گراؤنڈز کی رونقیں بحال ہوئی ہیں،میدان سجے ہیں اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد کرکٹ کے کھیل سے محظوظ ہوئی ہے۔

'' ہماری کو شش ہے کہ ہم آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں اور مستقبل میں مزید میچز کو سپانسر کریں ''۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...