لنکا کو شکست،پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن پر

لنکا کو شکست،پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن پر

  



کراچی(آئی این پی)پاکستان سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے ساتھ ہی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔پاکستان ٹیم کوکراچی ٹیسٹ کی فتح کے60پوائنٹس ملے ہیں جس کے بعد پاکستان 80پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم پاکستان کیخلاف شکست کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی جبکہ پاکستان کی رینکنگ میں بھی ایک درجے بہتری آئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...