لنکن ٹیم کا پا کستان میں کھیلنا دوسروں کیلئے پیغام ہے: چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی

لنکن ٹیم کا پا کستان میں کھیلنا دوسروں کیلئے پیغام ہے: چیئر مین سینٹ صادق ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان میں کھیلنا دوسری ٹیموں کے لئے بھی پیغام ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے کھیل کے تمام میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا،پاکستان کا دورہ کرنے پر سری لنکن ٹیم، حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہاکہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان میں کھیلنا دوسری ٹیموں کے لئے بھی پیغام ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال یکسر مختلف ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھیل کے شعبوں میں بین الاقوامی برادری کے اعتماد کی بحالی کیلئے کئے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم انتظامیہ، پی سی بی اور حکومت کی کوششیں مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی