آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا

  



میلبورن (اے پی پی) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 23 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم کو کیویز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلے پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں 296 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی، کینگروز ٹیم کی قیادت ٹم پین کرینگے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز 13 جنوری سے شروع ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی