بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

  



چٹاگانگ (اے پی پی) ساتویں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں (آج) منگل کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ڈھاکہ پلاٹون اور سلہٹ تھنڈر کے درمیان کھیلا جائے گا، ڈھاکہ پلاٹون کی قیادت مشرفی مرتضی کریں گے، سلہٹ تھنڈر کی ٹیم مصدق حسین کے زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دوسرے میچ میں کومیلا واریئرز اور راجشاہی رائلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ داسن شاناکا کو دفاعی چیمپئن کومیلا واریئرز کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ راجشاہی رائلز کی کپتانی آندرے رسل کرینگے۔ دونوں میچز ظہور الہی چوہدری سٹیڈیم، چٹاگانگ میں کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ لیگ میں 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں جن کے درمیان 46 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں چٹاگانگ چیلنجرز، کومیلا واریئرز، ڈھاکہ پلاٹون، کھلنا ٹائیگز، راجشاہی رائلز، رنگپور رینجرز اور سلہٹ تھنڈر شامل ہیں۔ کومیلا واریئرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ بی سی بی نے آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ طرز کی ٹی۔20 لیگ کا انعقاد کیا ہے۔ لیگ کے 6 میچز سلہٹ، 12 میچز چٹاگانگ جبکہ فائنل سمیت 28 میچز ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی