قومی ٹیم برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

  قومی ٹیم برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

  



اسلام آباد (اے پی پی) قومی ٹیم برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے پیر کو اے پی پی کو بتایاکہ برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2 سے 7 جنوری 2020ء برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلی جائے گی جس میں 8 کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایونٹ میں قومی کھلاڑی انڈر۔13، انڈر۔15، انڈر۔17 اور انڈر۔19 کیٹیگری کے مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں کوچز کھلاڑیوں کو فزیکل تربیت کے ساتھ ساتھ سکواش کے حوالے سے بھی تربیت دے رہے ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 29 دسمبر کو برطانیہ روانہ ہو گی۔ دریں اثناء بین الاقوامی ایونٹ کے حوالے سے قمر زمان کا کہنا تھا کہ فروری 2020ء میں پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کا اجلاس متوقع ہے جس میں پشاور سمیت دیگر پی ایس اے ایونٹ کی میزبانی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں پی ایس اے ایونٹ کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ اور وزیر کھیل سے ملاقات کروں گا۔ قمر زمان نے کہا کہ حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹ میں دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کی فائنل تک رسائی خوش آئند ہے۔

ور ٹائٹل بھی پاکستان کے نام رہا۔ امید ہے کہ یہی کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ایئر چیف اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران سکواش سے بے حد لگاؤ رکھتے ہیں اور وہ ملک میں سکواش کے فروغ و بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی