فری سٹائل ورلڈکپ، سکیئرز ان ایکشن، میریلے تھامپسن چیمپئن بن گئیں

  فری سٹائل ورلڈکپ، سکیئرز ان ایکشن، میریلے تھامپسن چیمپئن بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
روم: (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کے یخ موسم میں فری سٹائل ورلڈکپ میں سکیئرز ایکشن میں نظر آئے، برفیلے اور دھندلے موسم سے ٹارگٹ زیادہ مشکل دکھائی دیا، تیز رفتاری، توازن اور تکنیکس کے کمال دکھائے گئے، سوئٹزرلینڈ کے بیری اور سمتھ نے فتح سمیٹی، میریلے تھامپسن Marielle Thompson بھی چیمپئن بن گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اِنچن INNICHEN کے برف سے ڈھکے پہاڑوں پر فری سٹائل سکیئنگ ورلڈکپ کے دوران دنیا بھر کے مرد و خواتین ایتھلیٹس نے دبنگ انٹری ڈالی۔فْل ٹھنڈ ماحول بھی سکیئرز کے جذبے ٹھنڈے نہ کر سکا، پھرتی، مہارت اور جیت کی لگن سب شاندار منظر نے دل جیت لیے، مشکل ٹریک کو دھند والے موسم نے اور زیادہ ٹف بنا دیا، مردوں میں سوئٹزرلینڈ کے بیری اور سمتھ نے کامیابی سمیٹی۔صنف نازک نے سخت جان گیم میں زوربازو دکھایا، زبردست پرفارمنس سے شائقین حیران رہ گئے۔