امن کی خوہاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، کشمیر کے معاملے پر کسی بھی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا: جنرل باجوہ 

امن کی خوہاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، کشمیر کے معاملے پر کسی بھی قیمت ...

  



راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا  جائے،ہم کشمیر پر کسی بھی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،ہم اپنی مادروطن کے دفاع کیلئے کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کو ناکام بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں اور اس کیلئے مکمل تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق پیر کو  چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی اور سی ایم ایچ مظفرآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایل او سی پر فرائض سرانجام دینے والے فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے جوانوں سے خطاب   کے دوران  کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا ہم کشمیر پر کسی بھی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر  کے مطابق  آرمی چیف  نے کہاکہ ہم اپنی مادروطن کے دفاع کیلئے کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کو ناکام بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں اور اس کیلئے مکمل تیار ہیں۔آرمی چیف نے سی ایم ایچ مظفرآباد کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں  زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور انہیں گلدستے پیش کیے۔اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔ دریں اثناآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے مشیرکی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے مشیرنے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملاقات میں جاپانی وزیراعظم کے مشیرنے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے، دو طرفہ تعلقات میں خطے کے امن و استحکام کیلئے کوششوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف

مزید : صفحہ اول


loading...