حکومت سندھ نے کراچی میں مزید 3میگا منصوبوں کا کام مکمل کر لیا 

حکومت سندھ نے کراچی میں مزید 3میگا منصوبوں کا کام مکمل کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں مزید تین میگامنصوبوں کا کام مکمل کرلیا حیدرعلی سگنل پرانڈرپاس کا افتتاح ہوتے ہی پوراشہید ملت روڈ ٹریفک کے لیے سگنل فری ہوجائے گا حکومت سندھ کی جانب سے مجموعی طور پر ایک ارب 88 کروڑ60 لاکھ روپے کی لاگت سے اسی شاہراہ کے دومنصوبوں طارق روڈ سگنل انڈرپاس اور ٹیپوسلطان فلائی اوورمکمل ہونے کے بعد پہلے ہی ٹریفک کے لیے کھولے جاچکے ہیں اب حیدرعلی انڈرپاس کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے اور آئندہ دو تین روز میں اس کا باقاعدہ افتتاح کردیا جائے گا جبکہ کورنگی ڈھائی اور پانچ نمبر کے فلائی اوور بھی مکمل ہوچکے ہیں طارق روڈ سگنل انڈرپاس کا افتتاح پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رواں ماں 7 دسمبر کو کیا تھا وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ جوکراچی میں جاری منصوبوں کی براہ راست نگرانی کرتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے انہوں نیمکمل ہونیو الے تینوں منصوبوں کے لیے بلاول بھٹو زرداری سے افتتاح کے لئے ایک بار پھر درخواست کردی ہے واضح رہے کہ مزید میگاپروجیکٹ کورنگی آٹھ ہزار روڈ(شارع دارلعلوم) جس پر لاگت کا تخمینہ ایک ارب 20 کروڑ روپیہے اس کے علاوہ لیمارکیٹ کے اطراف 12 سڑکوں کی تعمیر اور ناظم آباد میں شاہراہ ابن سینا پہ اورنگی نالے کے پل کو کشادہ کرنے کے کام بھی آخری مراحل میں ہیں یہ کام جنوری میں مکمل کرلیے جائیں گے حکومت سندھ کی جانب سے دو سال قبل کراچی میں مکمل کئے گئے شاہراہ فیصل، یونیورسٹی روڈ، حب ریورروڈ، منگھوپیرروڈ کی ازسرنوتعمیر، سب میرین انڈرپاس، ڈرگ روڈ انڈرپاس، ڈی ایچ اے فلائی اوورسمیت دیگرمکمل کئے جانے والے منصوبوں سے کراچی میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے حال ہی میں شہیدملت روڈ جسے سگنل فری کیا گیا ہے اب شہری کورنگی اور دیگر علاقوں سے بغیر رکے یونیورسٹی اورناظم آباد سائٹ تک جاسکیں گے منصوبوں کی بروقت تکمیل میں محکمہ بلدیات سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر زاور دیگر انجیئنرز افسران کا بھی اہم کرداررہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -