خیبر، ایف سی کے زیر حراست نوجوان جاں بحق، لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

خیبر، ایف سی کے زیر حراست نوجوان جاں بحق، لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

  



خیبر (بیوروپورٹ)لنڈیکوتل میں ایف سی زیر حراست نو جوان جاں بحق ہونے کے خلاف پو ری قوم سراپا احتجاج بن گئی مظاہرین نے لاش کو لنڈیکوتل بازار باچا خان چوک میں رکھ شدید احتجاج کیا بعد ازاں انہوں لاش کو چروازگئی کے مقام میں پاک افغان شاہراہ پر رکھ کر شاہراہ کو ہر قسم آمد ورفت کیلئے بند کر دیا مظاہرین نے ایف سی اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی جبکہ لنڈیکوتل بازار کواحتجاجا بند کر دیا گیااحتجاج میں سیا سی مذہبی قائدین کے علاوہ مشران اور ایم پی اے شفیق شیر نے بھی شرکت کی مظاہرین نے ایف آئی آر درج کرنے زیر حرست افراد کو رہا کرنے اور آئندہ کیلئے تحفظ دینے کا مطالبہ بھی کیا مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے جاں بحق نوجوان خاطر شینواری پسید خیل کے چچا علی جان نے کہا کہ چھ دن پہلے پاک افغان سر حد پر جوبم دھاکہ ہواتھا اس میں شک کی بناء پر انکے علاقے سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کو ایف سی نے گرفتار کیا ہے جو اب بھی انکے زیر حراست ہیں گز شتہ رات ایف سی کے اعلی حکام نے انہیں خبر دی کہ وہ آرمی کیمپ پہنچ جا ئے جب وہ وہا ں گئے تو وہاں قومی مشران بھی موجود تھے اس موقع پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز نے انہیں بتا یا کہ انکا بھتیجا بھاگنے کی کوشش میں کمرے سے نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا علی جان نے الزام لگا تے ہوئے کہا کہ انکا بھتیجا کمرے چھت گرنے سے جاں بحق نہیں ہوا ہیں بلکہ وہ ایف سی کی شدید تشد د سے جاں بحق ہو گیا ہے اس سلسلے میں ایف کے اعلی حکام نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ خاطر شینواری ایف سی چار باغ قلعہ سے بھاگنے کی کوشش کر رہاتھا کہ وہ سیڑھیوں میں پھسل کر نیچے گر گیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا آخر اطلاعات آنے تک قومی مشران کا کمانڈنٹ کے ساتھ مذاکرات جا ری تھے

خیبر (عمران شینواری)لنڈیکوتل میں ایف سی زیر حراست نوجوان کی ہلاکت کے خلاف سیا سی رہنماوں نے بھی احتجاج میں بھر پور شرکت کی اور ایف سی اور حکومت پر شدید تنقید کی جبکہ انہوں نے احتجاجی مظاہروں کو جا ری رکھنے کا بھی اعلانات کئے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ملکزادہ ندیم آفریدی پی ٹی آئی کے رہنماء عبدلرازق شینواری جمعیت علماء اسلام ف کے قاری جہاد شاہ آفریدی،تنظیم نوجوانان کے جنرل سیکرٹری اسرار شینواری تنظیم اہلسنت والجماعت کے رہنماء مولانا شعیب،جماعت اسلامی کے رہنماء عبدالروف شینواری،مقتدر آفریدی،شاہ رحمان شینواری،آفتاب شیواری اور دیگر نے کہا کہ نوجوان کے ساتھ انتہائی ظلم ہوا ہیں انضمام کے بعد وکیل دلیل کا حق مل گیا آیا اس نوجوان کو یہ حق دیا گیا تھا ایف سی والوں نے ظلم کی انتہا کر دی ہیں جگہ جگہ پر چیک پوسٹوں پر ظلم اور بے جا تنگ کرنا معمول بن گیا ہیں انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹوں پر خواتین کی بے عزتی جبکہ چھاپوں کے دوران گھروں میں داخل ہو کر بے عزتی کی جاتی ہے سیا سی رہنماوں نے کہا کہ نواجوان تشدد سے جاں بحق ہو گیا ہیں یہ دہشت گرد نہیں تھا بلکہ وہ دس دن پہلے پنجاب سے محنت مزدوری کرکے واپس آیا تھا انہوں نے کہا کہ دو دفعہ موجودہ کمانڈنٹ کو علاقائی مسائل پر ملنے کیلئے درخواست دی لیکن کوئی جواب نہیں دیا انہوں نے کہا کہ سرحدات کی محافظوں نے قبائلی عوام کا جینامحال کیا گیا ہیں اگر ایف سی اہلکاروں نے رویوں میں تبدیلی نہیں لائی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر ینگے انہوں نے کہا کہ جاں بحق نوجوان خاطر شیینواری کی قتل کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کریں تاکہ آئندہ کیلئے اسطرح واقعات رونما نہ ہو سکے آخر میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پسید خیل قوم کے گرفتار افراد کو رہا کیا جائے اور آئندہ کیلئے بے جا چھاپے نہ مارا جائے۔

پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جے یو آئی، جماعت اسلامی و دیگر سیاسی جماعتوں کا بھی مظاہرہ

مزید : صفحہ اول


loading...