بلاول بھٹوکو نیب کے ملنے  والے نوٹس پر تحفظات ہیں،مرتضیٰ وہاب 

بلاول بھٹوکو نیب کے ملنے  والے نوٹس پر تحفظات ہیں،مرتضیٰ وہاب 

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے مشیر قانون و ماحولیات اور ساحلی ترقی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوکو نیب کی جانب سے ملنے  والے نوٹس تحفظات ہیں کیونکہ 27 دسمبرمحترمہ بے نظیربھٹوکی شہادت کا دن ہے،احتجاج کرنا ہر فرد اور سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے مگر عدالتی معاملات کو عدالت میں ہی حل ہونا چاہیے پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے،ہمارے خطہ کی تاریخ سے وابستہ ادارے بالخصوص تعلیمی ادارے ہمارا اجتماعی فخر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکوقائد اعظم کی مادر علمی سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں قائدِ اعظم کی سالگرہ کی تین روزہ تقریب کے پہلے دن بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی ذاتی زندگی کی قربانی دے کر برصغیر کے مسلمانوں کی لیئے علیحدہ وطن حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم ایک وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی مدبر بھی تھے انہوں نے مسلمانوں کی علیحدہ ریاست کے خواب کو سچ کر دکھایا اور اسی تسلسل میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو 73کے آئین کا تحفہ دیا جس میں بتایا گیا کہ ملک میں رہنے والے ہر شخص کے جمہوری، معاشی اور انسانی حقوق یکساں ہیں اس آئین میں بنیادی انسانی حقوق کو شامل کیا گیا جس کے تحت قانون کی حکمرانی ہوگی اور پاکستان ایک حسین خواب کی تعبیر ہوگا۔ اس تقریب میں وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ نے مل کر کیک کاٹا اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی جانب سے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح مشیر قانون نے کیا اور فن پاروں کو سراہا اس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا کہ احتجاج کرنا ہر فرد اور سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے مگر عدالتی معاملات کو عدالت میں ہی حل ہونا چاہیے پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بلاول بھٹو اس ناکام حکومت کے خلاف مہم چلارہے ہیں اور عوام کو ان کے عوام دشمن اقدامات سے آگاہ کررہے ہیں تو سلیکٹیڈ حکومت بلاول بھٹو کے ساتھ منفی ہتھکنڈے استعمال کیئے جارہے ہیں جے آئی ٹی کے سامنے پہلے ہی پیش ہوچکے ہیں ہماری پارٹی کے چیئرمین اور لیڈر ان سلیکٹیڈ حکومت کی ڈرامہ بازیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کو نیب کے نوٹس ملنے پر تحفظات ہیں کیونکہ ستائیس دسمبر وہ الم ناک دن تھا جب مسلم امہ کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم اور پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی سربراہ کو عوام کا مقدمہ لڑنے کی پاداش میں زندگی سے محروم کردیا گیا تھا اس دن ہر محب وطن پاکستانی کی آنکھ اشک بار تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام خدمت کرنا اور عوام کے مسائل حل کرنا ہے جن کا کام صرف تنقید کرنا ہے وہ کبھی بھی آپ سے خوش نہیں ہوں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...