اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آزادی مارچ پر 10کروڑ روپے اخرا جات کی منظوری دیدی

  اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آزادی مارچ پر 10کروڑ روپے اخرا جات کی منظوری دیدی

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آزادی مارچ پر 10 کروڑ روپے اخراجات کی منظوری دیدی،10 میں سے 6 کروڑ روپے کنٹینر مالکان کو ادا کئے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ پر آنے والے 10کروڑ روپے اخراجات کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق10 کروڑ روپے میں سے 6 کروڑ روپے کنٹینرز مالکان کو ادا کئے جائیں گے۔ ای سی سی نے ہدایت کی کہ دھرنے اور لانگ مارچ کے اخراجات کے حوالے سے مستقل حل نکالا جائے، ہر مرتبہ کنٹینرز مالکان کو بلا وجہ کروڑوں روپے نہیں دے سکتے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے حکومت کو کنٹینرز خود خریدنے کی تجویز دیدی، یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 6ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، اجلاس ا میں اینٹی نارکوٹکس فورس کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔بنولا پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ کی سمری پر اصولی اتفاق کیا گیا۔سیکرٹری خزانہ آئندہ اجلاس میں سیلز ٹیکس چھوٹ پر رپورٹ پیش کریں گے، بنولا پر سیلز ٹیکس چھوٹ کے معاملے پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی

مزید : صفحہ اول