کراچی کا ضلع جنوبی بھکاریوں کے لیے ریڈزون بن گیا

کراچی کا ضلع جنوبی بھکاریوں کے لیے ریڈزون بن گیا

  



کراچی(رپورٹ/ عارف حبیب)سال 2019 میں ساوتھ زون میں پولیس نے بھکاریوں کے خلاف تابڑتوڑ کارروائیاں کرتے ہوئے3474 بھکاریوں کو شلیٹر ہوم بھجوادیا۔ بھکاریوں کے خلاف قائم کردہ پولیس کے اینٹی بیگر یونٹ نے درجنوں بھکاری خواتین مردکوجیل بھیج دیا رواں سال کے دوران پکڑے گئے بھکاریوں کاریکارڈ اے بی یو نے جاری کردیا۔ ریکارڈ کے مطابق یکم فروری سے بارہ دسمبر تک 3474بھکاریوں کو پکڑ کر شیلٹر ہوم بھیجا گیا،رپورٹ کے مطابق بھکاریوں کے خلاف 35 مقدمات بھی درج کیے گے 130مرد بھکاریوں کو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا،جبکہ سات خواتین بھکارنوں کو جیل روانہ کیا گیا جبکہ 213 کم عمر بچوں کو تحویل میں لے کر شلیٹر ہوم بھجا گیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...