سندھ میں 25اور 27دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ میں 25اور 27دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی جانب سے 25 دسمبراور27دسمبرکوصوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔سندھ حکومت کے مطابق25 دسمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح کایوم پیدائش اورکرسمس جبکہ 27 دسمبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما بینظیر بھٹو کا یوم شہادت کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔25 اور 27 دسمبر کو سندھ کے تمام سرکاری اورسندھ حکومت کے ماتحت اداروں میں تعطیل ہوگی۔سندھ کی جانب سے سندھ میں 25 اور 27 دسمبر کو عام تعطیل کا نوٹفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے 24 دسمبر بروز منگل کو بھی سندھ کے ڈسٹرکٹ قمبر شہداد کوٹ میں قمبر شہداء کی برسی کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا گیا

مزید : صفحہ اول