نئی دہلی کے ایک گودام میں آتش زدگی، 9افراد ہلاک، 3زخمی 

نئی دہلی کے ایک گودام میں آتش زدگی، 9افراد ہلاک، 3زخمی 

  



نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک گودام میں آگ لگنے سے کم از کم نو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پیر کو کیراری نامی علاقے میں واقع کپڑوں کے ایک گودام میں  صبح  کے وقت  آگلگی اور تین گھنٹوں کی کارروائی کے بعد اس پر قابو پا لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ متاثرہ عمارت میں حفاظتی اقدامات کا فقدان تھا۔ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات واضح نہیں تاہم تفتیش جاری ہے۔ نئی دہلی میں آگ لگنے کا ایک ہی ہفتے میں یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔

مزید : عالمی منظر