امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اجتماعی اقدام کی ضرورت ہے،جواد ظریف
تہران (آئی این پی) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریفنے کہا عالمی برادری سے دنیا کے مختلف ملکوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے سے متعلق امریکی بیماری کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں محمد جواد ظریف نے پابندیاں عائد کرنے سے متعلق امریکہ کی لت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اجتماعی عزم و اردادے اور اقدام کی ضرورت ہے۔