بیلجئیم میں کرسمس کے حوالے سے شاندار پریڈ کا انعقاد
برسلز (این این آئی)بیلجئیم میں کرسمس کے حوالے سے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں برقی قمقموں سے سجے ٹریکٹر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کرسمس پریڈ میں درجنوں ٹریکٹر ڈرائیور نے شرکت کی اور اپنے ٹریکٹرز کو رنگ برنگی لائٹس سے سجایا اور شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا۔یوں جگمگ کرتے ٹریکٹر ز کی اس پریڈ کو شہریوں نے خوب انجوائے کیا۔