روس سے بات چیت کرنا ہی فائدے میں ہے، نیٹوسربراہ 

روس سے بات چیت کرنا ہی فائدے میں ہے، نیٹوسربراہ 

  



برسلز (این این آئی)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات کے لیے تیار ہیں بشرط یہ کہ موضوع درست ہو۔میڈیارپورٹس کے مطابق اشٹولٹن برگ نے پیر کو برسلز میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کرنا اور مذاکرات کی راہ اختیارکرنا درست حکمت عملی ہے۔ ان کے بقول روس کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں لیکن وہ ناگزیر بھی ہیں کیونکہ روس نیٹو کا سب سے بڑا پڑوسی ملک بھی ہے۔واضح رہے کہ 2014میں کریمیا کی یوکرائن سے علیحدگی اور روس میں شمولیت کے بعد سے روس اور نیٹو کے تعلقات کافی خراب ہیں۔ 

مزید : عالمی منظر